اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نامزد وزير اعظم حيدرالعبادي نے اتوار کو ايک بيان جاري کرکے تمام سياسي جماعتوں اور سينئر سياسي شخصيات سے حکومت کي تشکيل اور مسائل سے نمٹنے ميں تعاون کي درخواست کي ہے.
انہوں نے اس بيان ميں ايک بار پھر ماہر اور توانا افراد پر مشتمل کابينہ تشکيل دينے کا اعلان کيا ہے - انہوں نے اس بيان ميں کہا ہے کہ انہيں ايک اچھي، کارآمد ، توانا اور کامياب حکومت کي تشکيل ميں ملک کي تمام سياسي جماعتوں کا تعاون درکار ہے.
حيدرالعبادي نے اسي طرح اعلان کيا ہے کہ وہ کوشش کريں گے کہ چھوٹي کابينہ تشکيل ديں تاکہ حکومت کے اخراجات کم کئے جاسکيں.
.......
/169